دیوالی ایسے منائیں کہ جانوروں کو بھی تکلیف نہ ہو: ایچ ایس آئی

   

Ferty9 Clinic

پٹنہ : روشنی کا تہوار دیوالی خوشیاں پھیلانے کیلئے ہے تو کیوں نہ اسے ہم اپنے چرندو پرند دوستوں کے موافق ہنگامہ سے پاک منائیں۔ حکومت ہند کی جانب سے دیئے گئے مشورے کے ساتھ ہیومن سوسائٹی انٹر نیشنل انڈیا ( ایچ ایس آئی انڈیا) نے سبھی لوگوں سے ہنگامہ سے پاک اور جانوروں کے موافق دیوالی منانے کی درخوست کرتے ہوئے کہاکہ ہر سال جوش وخروش کے ساتھ دیوالی منائی جاتی ہے وہیں ہزاروں چرندوپرند ، فضائی اور صوتی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے خوف زدہ ، زخمی اور بے گھر ہوجاتے ہیں۔ تیز آواز کی وجہ سے ان کی سننے کی صلاحیت کو نقصان پہنچتاہے ۔ اس کے علاوہ پٹاخوں سے نکلنے والی روشنی اور دھواں بھی ان کی صحت کو خراب کرتے ہیں۔ جس کے نتیجے میںجانوروںکی پناہ گاہوں میں ایسے بھاگے اور کھوئے ہوئے پالتو جانوروں کا زبردست اضافہ دیکھا گیا ، جو ڈرے ہوئے ، متفکر ، گھبرائے ہوئے اور اکثر جلے ہوئے ہوتے ہیں۔ ایس ایچ آئی انڈیا کی مینجنگ ڈائریکٹر آلوک پرنا سین گپتا نے کہاکہ ‘دیوالی لوگوں کیلئے ایک خوشی ومسرت کا لمحہ ہے لیکن اکثر پالتو جانوروں اور سڑکوں پر رہنے والے جانوروں کیلئے انتہائی تناؤ اور پریشانی کی وجہ بن سکتے ہیں۔