نئی دہلی: تہواروں کے موسم میں عام آدمی کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ دہلی-این سی آر میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سی این جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ سی این جی اب دہلی میں 75 روپے 61 پیسے کی بجائے 78 روپے 61 پیسے فی کلو ملے گی۔ نوئیڈا میں سی این جی کی قیمت 78 روپے 17 پیسے فی کلو گرام تھی، جو اب بڑھ کر 81 روپے 17 پیسے فی کلو ہو گئی ہے۔ گروگرام کی بات کریں تو پہلے اس کی قیمت 83 روپے 94 پیسے تھی جو اب 89 روپے سات پیسے فی کلو ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ پی این جی کی قیمتوں میں بھی 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔دہلی، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد اور گروگرام میں پی این جی کی قیمت میں روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ CNG-PNG کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اطلاق آج (8 اکتوبر) صبح 6 بجے سے ہو گیا ہے۔