نئی دہلی : دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے دہلی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر دیوالی تہوار کے موقع پر آتش بازی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آتش بازی کے ذریعہ آپ خود اپنی فیملی کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ کجریوال نے کہا کہ 14 نومبر رات 7:49 بجے کے بعد دہلی کے تمام 2 کروڑ شہری ایک ساتھ لکشمی پوجا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کا آغاز کریں گے جو ٹی وی پر لائیو ٹیلی کاسٹ ہوگی۔اسی دوران دہلی حکومت نے 30 نومبر تک آتش بازی پر امتناع کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
