نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دیوالی کے موقع پر ہم وطنوں کو گرمجوشی سے مبارکباد دی ہے۔ راہل گاندھی نے ایک فیس بک پوسٹ میں جاری اپنے پیغام میں کہا کہ تمام ہم وطنوں کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد۔ یہ مقدس تہوار تاریکی پر روشنی کی جیت اور جھوٹ پر سچ کی جیت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہم دیوالی کے چراغ ایک قطار میں جلاتے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اس قطار کا ایک بھی چراغ نہ بجھے۔