دیوالی کے بعد دہلی کی فضائی الودگی میں کافی اضافہ، لوگوں کو سانس کی تکلیف کی بھی ملی شکایت

,

   

دہلی میں آج فضائی آلودگی میں کافی اضافہ دیکھنے مل رہا ہے۔ دیوالی کی رات میں پٹاخے پھوڑے جانے کے بعد سے آسمان میں دھواں چھاگیا۔لوگوں کورات میں سانس لینےمیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آئی ایم ڈی سے ملی اطلاعات کے مطابق دہلی کےلودھی روڈ علاقےمیں ہوا کی سطح انڈیکس 306 پر پہنچ گیاہے۔ جوفضائی آلودگی کی نہایت خراب سطح مانی جاتی ہے۔وہیں نوئیڈامیں یہ سطح 365 تک دیکھنے مل رہی ہے۔

واضح رہے کہ 0اور50 کےدرمیان اےآئی کیوکو بہتر ماناجاتاہے۔51 اور100کےبیچ اطمینان بخش ماناجاتاہے۔تووہیں 101 اور200 کےبیچ درمیان سطح ماناجاتاہے۔جبکہ 201 سے300کےبیچ خراب شمار کیا جاتا ہے۔وہیں 301 سے400 کے درمیان بہت ہی خراب بتایاگیا ہے،اور400ایک سے500کےبیچ اےآئی کیو نہایت سنگین شمار کیا جا تاہے۔