حیدرآباد ۔27 ستمبرکو جونیئر این ٹی آر، جھانوی کپور اور سیف علی خان کی فلم دیورا پارٹ1 سینماگھروں کی زینت بنی۔ 300 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی اس فلم کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا ہے۔ تاہم دیورا ہندوستان میں اچھی کارکردگی دکھا چکی ہے ۔ اب شائقین فلم کے دوسرے حصے کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں فلم کے ڈائریکٹرکوراتلا شیوا نے دیورا 2 کے بارے میں بات کی۔ ڈائریکٹر نے زوم کے ساتھ دیورا 2 کے حوالے سے کچھ معلومات فراہم کی ہیں ، جہاں انہوں نے کہا کہ وہ فلم کے دوسرے حصے کے لیے پہلے سے زیادہ سوچ سمجھ کر اور محتاط رہنے والے ہیں۔ ڈائریکٹر سے جونیئر این ٹی آراسٹارر فلم میں کسی بڑے کیمیو کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔ جواب دیتے ہوئے کوراتلا نے کہا ہاں یہ ہے۔ ہم بہت جلد اس کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ میں کیمیو بھی نہیں کہوں گا، وہ فلم کے بہت اہم کردار ہیں اور ہم انہیں بہت جلد، ہر کردار کی بنیاد پر ظاہر کریں گے۔ اس جواب کے بعد ڈائریکٹر سے فوراً پوچھا گیا کہ دیورا پارٹ 2 میں کس کو شامل کیا جا سکتا ہے؟ اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کورتلا نے بتایا کہ اس بار ان کی اپنی خواہش کی فہرست ہے۔ انہوں نے کہا میں رنویر یا رنبیر کو دیورا کی اس دنیا میں دیکھنا پسند کروں گا۔ میں تیلگو یا تامل انڈسٹری سے زیادہ نام نہیں لوں گا۔ اگر میں کچھ نام ظاہرکرتا ہوں تو بہت سارے مفروضے اور قیاس آرائیاں ہوں گی۔جونیئر این ٹی آر اسٹارر ایکشن انٹرٹینر دیورا کو تیلگو اور ہندی بازاروں میں اچھا ردعمل ملا ہے۔ جونیئر این ٹی آر اس وقت اپنی آنے والی فلم وار 2 میں مصروف ہیں۔ وہ اس فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ فلم میں ریتک روشن بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم بنانے والوں کو بھی وار 2 سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔
بھول بھولیا سنگھم اگین سے بہتر !
ممبئی۔ فلم بھول بھولیا 3 ایک ہارر کامیڈی فلم ہے، جس میں کامیڈی کی ایک نئی اور مختلف سطح کو دکھایا گیا ہے۔ کارتک آرین اور راجپال یادوکی کامک ٹائمنگ اتنی شاندار ہے کہ لوگ ضرور متاثر ہوئے ہوں گے۔ دوسری جانب سنگھم اگین کی بات کریں تو اس فلم میں بھی کچھ کامیڈی نظر آئی کیونکہ اس میں رنویر سنگھ اور اکشے کمار ہیں۔ دونوں کا کامیڈی حصہ دیکھا گیا۔ تاہم اگر دونوں ٹریلرزکا موازنہ کیا جائے تو بھول بھولیا 3 اس حوالے سے بہتر ثابت ہوا لیکن اس کے مکالموں میں بھی کوئی نئی بات نہیں تھی۔