دیویندر فڈنویس تیسری مرتبہ مہاراشٹرا کے چیف منسٹر

   

ایکناتھ شنڈے اور اجیت پوار کو ڈپٹی چیف منسٹر کی ذمہ داری

ممبئی : بی جے پی لیڈر دیویندر فڈنویس نے مہاراشٹرا کے چیف منسٹر کی حیثیت سے آج حلف لیا ۔ وہ تیسری مرتبہ مہاراشٹر اکے چیف منسٹر کی کرسی پر بیٹھیں گے۔ این سی پی کے سربراہ اجیت پوار اور شیوسینا سربراہ ایکناتھ شنڈے نے نائب وزرائے اعلی کے طورپر حلف اٹھایا۔ممبئی کے آزاد میدان میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں وزیراعظم مودی، مرکزی وزراء امیت شاہ، راجناتھ سنگھ ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور یوگی آدتیہ ناتھ، نتیش کمار سمیت کئی ریاستوں کے وزرائے اعلی نے شرکت کی۔حلف برداری کے بعد اب تینوں پارٹیوں کے درمیان کابینہ اور وزارتوں کی تقسیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔مہاراشٹرا کے بڑے لیڈروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دیویندر فڈنویس تیسری بار ریاست کی کمان سنبھال رہے ہیں۔ اس سے پہلے مہاراشٹرا میں 20 میں سے 12 وزرائے اعلیٰ مراٹھا رہ چکے ہیں -دیویندر فڈنویس بھی غیر مراٹھا ہیں ۔اُس کے باوجود صرف اپنی قابلیت کے بل بوتے پر مہاراشٹرا میں اپنا دبدبہ قائم کیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے خود کو حلف برداری تقریب سے الگ رکھا ۔