دیوے گوڑا کے وقت دہشت گرد حملے نہیں ہوئے ‘ اب کیوں ہو رہے ہیں ؟ کمارا سوامی

,

   

بنگلورو 2 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی نے آج سوال کیا کہ ملک میں آج دہشت گرد حملے کیوں ہو رہے ہیں جبکہ ان کے والد ایچ ڈی دیوے گوڑا جس وقت وزیر اعظم تھے کوئی حملے نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے میسورو میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب دیوے گوڑا وزیر اعظم تھے دہشت گردوں کی سرگرمیاں نہیں تھیں۔ کوئی مر نہیں رہا تھا اور نہ کوئی دھماکے ہو رہے تھے ۔ اب یہ سب کچھ کیوں ہو رہا ہے ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کو جموںو کشمیر کا دورہ کرنے کئی پرتی سکیوریٹی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اگر کوئی وزیراعظم ایسا تھا جس نے جموں و کشمیر میں کھلی جیپ میں ہند ۔ پاک سرحد کا معائنہ کیا تو وہ دیوے گوڑا تھے عوام کو یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیںجانتے کہ ہند پاک کشیدگی کا نتیجہ یا انجام کیا ہوگا ۔