دیپیکا کی شادی کے بعد کی پہلی فلم کی شوٹنگ کا مارچ سے آغاز

   

Ferty9 Clinic

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دیپیکا پڈوکون شادی کے بعد فلموں میں کم بیک کرنے جارہی ہیں۔ دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کی ہے کافی عرصہ سے دیپیکا نے فلمیں سائن نہیں کی ہے۔ دیپیکا آخری بار 2018 میں ریلیز ہوئی فلم پدماوت میں نظر آئی تھیں۔ دیپیکا شادی کے بعد فلموں میں اپنی نئی پاری کی شروعات مارچ 2019 سے کریں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ دیپیکا میگھنا گلزار کی ’’ایسڈ حملے‘‘ کی متاثرہ لکشمی اگروال کی زندگی پر بن رہی فلم میں لیڈرول کریں گی۔ اس فلم کی شوٹنگ مارچ 2019 سے شروع ہوگی۔