دیگلورمیں صحافی مکیش چندراکار کے قاتلوں کو سزائے موت کا مطالبہ!!

   

دیگلور۔15؍جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چھتیس گڑھ کے بیجاپور گاؤں میں ہوئی واردات سینیئر صحافی مکیش چندراکر کا بے رحمانہ قتل کی واردات کے معاملے کو لے کر جرنلسٹس پروٹیکشن کمیٹی نے ڈویڑن آفس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کلکٹر دیگلور کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں انہوں نے مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ چھتیس گڑھ کے بیجاپور گاؤں میں صحافی مکیش چندراکار کے بیہیمانیہ قتل کی شدید مذمت کیا جائے۔ اس معاملے میں ملوث مجرموں کو سزائے موت دینے اور مکیش کے اہل خانہ کو فوری مالی امداد دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ صحافی مکیش چندراکار نے سڑکوں کی تعمیر میں بدعنوانیوں کو بڑے پیمانے پر اجاگر کرتے ہوئے مسلسل خبروں کی اشاعت کرتے ہوئے گتے دار،کنٹراکٹرس اور اس میں ملوث برسر اقتدار پارٹی کے سیاسی لیڈران کے خلاف آواز اٹھائی تھی لیکن اس آواز حکومت نے ان اخبارات کی نیوز کٹنگس کا مکمل طور پر تحقیقات نہ کراتے ہوئے خاطیوں کو حملے کرنے کا موقع دینے کا الزام لگاتے ہوئے جرنلسٹس پروٹیکشن کمیٹی کے صحافیوں نے مرکزی حکومت پر زور دیا ۔ہے کہ وہ اس معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کراتے ہوئے قاتلوں کو پھانسی کی سزائیں دلوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو شدید عوامی تحریک شروع کی جائے گی کا سخت انتباہ اس میمورنم کے ذریعے حکومت کو دیا گیا ہے- اس موقع پر تعلقہ پروٹیکشن کمیٹی کے صدر شیخ اسلم، ملند واگھمارے، دھناجی دیشمکھ،قاضی توحید علی، گجانن ٹیکالے،سید سمیع الدین، منوج برادار، دھناجی جوشی،زین الدین پٹیل،وشال پوار ،گجانند شندے اور انیل پوار نے قیادت کی۔