دیگلور تا اودگیر سڑک کی تعمیر کا عنقریب آغاز

   

مرکزی حکومت کی جانب سے 157 کروڑ روپئے منظور ، ایم پی پرتاپ پٹیل کا انکشاف
دیگلور : ناندیڑ ضلع میں نیشنل ہائی ویز کی ترقیاتی کاموں کا جال پھیلا ہوا ہے۔جس میں تقریباً ( 70) سالوں سے ترقی سے محروم دیگلور تا اودگیر روڈ کے تعمیری کام جلد آغاز کیا جائے گا اور اس کو نیشنل ہائی وے 161/1 سے جوڑا جائے گا اس بات کا تیقن مرکزی وزیر ر ٹرانسپورٹ و پی۔ڈبلیو۔ڈی۔ مسٹر نتن گڈکری نے دیا ہے۔یہ بات مسٹر پرتاپ پٹیل چکھلیکر (ایم۔پی ) نے بتائی ہے۔دیگلور تا اودگیر کی مسافت ساٹھ ( 60 ) کلومیٹر پر مشتمل ہے اس نیشنل ہائی وے کا کام دو تین مرحلوں میں مکمل ہوگا جس کے لیے مرکزی حکومت نے ایک سو ستاون کروڑ روپے فنڈز کی منظوری بھی دے دی ہے مسٹر پرتاپ پٹیل چکھلیکر ایم۔پی۔ نے کہا کہ اب اس مصروف ترین روڈ کی سفری تکالیف جلد ہی دور ہو جائیں گی۔ اس مصروف ترین ٹرافک روڈ کی توسیع و پختہ تعمیر نہ ہونے کے سبب آے دن و روزانہ اس روڈ پر مسلسل حادثات پیش آتے ہیں۔ اور بڑے سے بڑا حادثہ بھی ہو رہے ہیں۔کئی مرتبہ مسلسل نمائندگیاں کی گئیں لیکن محض لینڈی انٹراسٹیٹ میجر ڈیم و پراجیکٹ کی سن 1976 سے تعمیر مکمل نہ ہونے کے باعث سڑک کو مسلسل نظرانداز کیا جاتا رہا۔اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اب چونکہ مرکزی حکومت شعبہ ٹرانسپورٹ کو مستحکم بنانے کیلئے اضلاع اور رورل ڈیویلپمنٹ کے لئے دیہی سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہوئے بی۔جے۔پی۔ضلع صدر وینکٹ راؤ پٹیل گوچے گاؤنکر،سابقہ ایم۔ایل۔اے۔مسٹر سبھاش سابنے، تعلقہ صدر شیواجی کنکنٹھے،انیکیت پٹیل راجورکر (صدر ایگریکلچرمارکیٹنگ کمیٹی)، یوا مورچہ کے پنکج دیشمکھ،اقلیتی سیل کے صدر عبدالعظیم انصاری، نے اس بابت مسٹر پرتاپ پٹیل چکھلیکر (ایم۔پی۔) کی قیادت میں مر کزی وزیرر ٹرانسپورٹ اور نیشنل ہائی وے پی ڈبلیو ڈی مسٹر نیتین گڈکری سے مسلسل نمائندگی کی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق ساٹھ کلومیٹر اس روڈ کی توسیع و پختہ تعمیر کے لئے نیشنل ہائی وے سے مربوط کیا جا رہا ہے جو رینا پور -اودگیر- دیگلور اور نظام آباد جا کر ملتا ہے اس کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیے جانے کی منظوری دیدیگء ہے بتلایا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے اضلاع ناندیڑ، لاتور،بیڑ، پربھنی، اور ہنگولی کو جوڑتے ہوئے دیہی تجارتی فروغ و ترقی کے لئے لیے یہ روڈ انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔