دیگلور :/14 جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر کی ایک مشہور شالیمار ہوٹل(فش مارکیٹ) کے مالک شیخ غوث کے نوجوان فرزند شیخ عرفان یہ اپنے دوست محمّدولدشادول صاحب کے ساتھ میں موٹر سائیکل نمبر( 4814 -26–MH )-ایک تقریب میں شرکت کیلئے نارائن کھیڑ (تلنگانہ) جارہے تھے،کہ نیشنل ہائی وے حیدرآباد روڈ پرگٹ کلیانی(جْکّل چوراہے) مقام پر سامنے سے آنے والا ہیوی ٹرک نمبر TN5-2H 6453نے موٹر سائیکل کو زبردست ٹکّردیدی جس میں نوجوان تاجر شیخ عرفان عمر (24)سال حادثے کا شکار ہوگئے اور جائے واردات پر ہی جان بحق ہو گئے ۔ انہیں بانسواڑہ گورنمنٹ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔ان کے ساتھ سفر کر رہے پیچھے بیٹھے ان کے دوست محمد ولد شادول صاحب کو معمولی طورپرچوٹیں آئیں جن کا علاج کیا گیا۔ ٹرک ڈرائیور نے ہی ھی ٹکّر دیدی وہ فرار ہو رہا تھا کہ بِچکندے سے قریب واقع ہائی وے پر ہی کندر پلّی پٹرول پمپ پر(پٹرولنگ پولیس) جوکّل پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے مستعدی کے ساتھ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور ٹرک اور ڈرائیورکوجوکّل پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا یہ حادثہ جمعرات کورات کے تقریباً ساڑھے سات تاآٹھ بجے پیش آیا اور ٹرک ڈرائیور کو رات 12 سے ساڑھے بارہ کے درمیان جو کّل پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ آج بعد نماز جمعہ مدینہ مسجد لائن گلی میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور درگاہ حضرت سید شاہ ضیاء الدین رفاعی ؒسے متصل عوامی قبرستان میں میں سینکڑوں اشکبارلوگوں نے تدفین میں شرکت کی۔ اس نوجوان کی حادثاتی موت پر سارے دیگلورمیں غم کا ماحول دیکھا گیا۔