نئی دہلی28اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ بین الاقوامی زرعی ترقیاتی فنڈ کے صدر گلبرٹ ایف ہونگبو ہندوستان کے دیہی علاقوں میں غریبی کے خاتمہ پروگراموں میں تعاون کے لئے سینئر لیڈروں اور حکام سے ملاقات اور کئی مقامات کا دورہ کریں گے ۔زرعی ترقیاتی فنڈ نے پیر کو یہاں بتایا کہ گلبرٹ کل مہاراشٹر سے شروع ہوئے اس دورہ میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، دیہی ترقی اور کسان کی فلاح و بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر، افزائش مویشیان، ڈیری اینڈ فشریز کے وزیر گری راج سنگھ اور نیتی آیوگ کے نائب صدر راجیو کمار سے ملاقات کریں گے ۔سینئر لیڈروں کے ساتھ بات چیت کے دوران مسٹر گلبرٹ دیہی علاقوں میں زرعی ترقیاتی فنڈ کے تعاون سے چل رہے غریبی خاتمہ پروگراموں کو مضبوط کرنے پر بات چیت کریں گے ۔ وہ پورے ہفتہ ہندستان کے دورہ پر رہیں گے ۔ ان کے ساتھ ایک وفد بھی ہے ۔