لندن : ’کشمیر ریزسٹنس‘ نامی گروپ جسے ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ (ٹی آر ایف) کہا جاتا ہے نے 22 اپریل کو کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔اس حملے کو 2008 میں ممبئی میں ہونے والے حملوں کے بعد بدترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔روئٹرز کے مطابق ’ٹی آر ایف گروپ 2019 میں سامنے آیا اور اسے پاکستان میں موجود گروپ ’لشکر طیبہ‘ کی ذیلی شاخ سمجھا جاتا ہے۔