ووٹ دینے سے قبل عوام بالخصوص خواتین پٹرول، ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں پر غور کریں : ہریش راؤ
حیدرآباد ۔ 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیرفینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ذاتی اراضی رکھنے والے غریب عوام کو مکان کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ روپئے منظور کئے جائیں گے۔ ووٹ دینے سے قبل پکوان گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر غور کرنے کا خواتین کو مشورہ دیا۔ اسمبلی حلقہ حضورآباد کے ایلندو کنٹہ منڈل میں ٹی آر ایس امیدوار جی سرینواس یادو کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ ٹی آر ایس عوام کو دینے والی جماعت ہے جبکہ بی جے پی عوام سے لینے والی جماعت ہے۔ پٹرول، ڈیزل، پکوان گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرتے ہوئے بی جے پی حکومت غریب اور متوسط طبقہ کے عوام کو لوٹ رہی ہے جبکہ ٹی آر ایس حکومت غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئی مفت اسکیمات پر عمل کررہی ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے ذاتی اراضی رکھنے والے غریب عوام کو مکان کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ روپئے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اسمبلی حلقہ حضورآباد کے عوام بالخصوص خاتون رائے دہندوں سے اپیل کرتے ہیں 30 اکٹوبر کو ووٹ دینے سے قبل پکوان گیس اور پٹرول۔ ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر غور کریں۔ پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کار کے انتخابی نشان کا بٹن دبائیں۔ قیمتوں میں اضافہ کرنے والی بی جے پی کو سبق سکھائیں۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار ایٹالہ راجندر کو خودغرض اور مفاد پرست قرار دیا اور کہا کہ بدعنوانیوں کے ذریعہ ایٹالہ راجندر نے کافی دولت جمع کرلی ہے اور اسی دولت کے بل بوتے پر ایٹالہ راجندر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وہ اپنی دولت کو بچانے کیلئے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ ٹی آر ایس کے امیدوار جی سرینواس یادو تلنگانہ تحریک کا حصہ رہے ہیں۔ انہیں کامیاب بنانا عوام کی ذمہ داری ہے۔ وہ عوام سے وعدہ کرتے ہوئے جی سرینواس یادو ہمیشہ عوام کو دستیاب رہیں گے اور حلقہ کی ترقی کی ذمہ داری وہ قبول کرتے ہیں۔ ریاست کی ترقی اور فلاح و بہبود کے معاملے میں بی جے پی کے قائدین گمراہ کن مہم چلارہے ہیں جس پر عوام کو بھروسہ کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بڑے پیمانے پر آبپاشی پراجکٹس تعمیر ہورہے ہیں۔ عوام کو بلاوقفہ برقی سربراہ ہورہی ہے جبکہ بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت نے زرعی باؤلیوں کو برقی میٹرس لگانے کا ریاستوں پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے زرعی سرگرمیوں کے اخراجات 2500 سے بڑھ کر 5 ہزار روپئے ہوگئے ہیں۔ پکوان گیس کی قیمت 1000 روپئے تک پہنچ گئی ہے۔ کے سی آر کی بدولت سیاسی زندگی حاصل کرنے والے ایٹالہ راجندر چیف منسٹر کو ہی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ ن