حیدرآباد۔8 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اعلان کیا کہ عنقریب ایک نئی اسکیم کا اعلان کیا جائے گا جس کے تحت عوام کو ان کی ذاتی اراضی پر مکان کی تعمیر کیلئے حکومت کی جانب سے امداد دی جائے گی ۔ تلنگانہ اسمبلی میں ریاست کی ترقی پر مباحث کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ ذاتی اراضی پر مکانات کی تعمیر سے متعلق اسکیم کا عنقریب آغاز ہوگا۔ ہر اسمبلی حلقہ میں ایک ہزار تا 1500 افراد کا اسکیم کے تحت احاطہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کی تفصیلات اور رہنمایانہ خطوط کو جلد قطعیت دی جائے گی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ دیہی ضمانت روزگار اسکیم کے فیلڈ اسسٹنٹ کی ملازمتوں کی بحالی کا حکومت جائزہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ اسسٹنٹ کی برخواستگی کے باوجود اسکیم کے خرچ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسکیمات پر شفافیت سے عمل آوری کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین اپنے 10 سالہ دور اقتدار میں ترقیاتی اور فلاحی اقدامات کے بارے میں بلند بانگ دعوے کر رہے ہیں جبکہ ٹی آر ایس نے محض 7 برسوں میں ترقی اور فلاح و بہبود میں ملک کی تمام ریاستوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ر