بھوپال: سابق مرکزی وزیر اور مدھیہ پردیش کے کانگریس کے سابق صدر ارون یادو نے مرکزی حکومت سے ذات پات پر مبنی مردم شماری کے ڈیٹا کو پبلک کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔ یادو نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہاکہ سال 2011-12میں منموہن سنگھ کی حکومت تھی۔ اس وقت ذات کی مردم کے شعبے میں کام ہوا تھا۔ گزشتہ نو سال سے نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ ان سالوں میں پسماندہ طبقات کے لئے کیا کام ہوا،یہ وزیر اعظم کو ملک کو بتانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ 2012-13میں جو کام کانگریس نے کیا تھا، بی جے پی حکومت نے اس پر بھی روک لگا دی۔ یادو نے سوال کیا کہ حکومت ذات کی مردم شماری کا ڈیٹا کب جاری کرے گا اور 50فیصد ریزرویشن کاکیپ ختم کرنے کے لئے کیا اقدام اٹھائے گی، یہ حکومت کو ملک کو بتایا چاہئے ۔