چیف منسٹر کی ہدایت پر دورہ، اندرون 45 دن کاموں کی تکمیل کی ہدایت
حیدرآباد۔28۔ جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر وزیر اکسائز سرینواس گوڑ اور چیف منسٹر کی سکریٹری سمیتا سبھروال نے اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ محبوب نگر کے گدوال اسمبلی حلقہ کا دورہ کیا۔ حلقہ کے چنانی پلی گاؤں میں تعمیر کئے جانے والے ذخیر آب کا معائنہ کیا گیا۔ گدوال کے رکن اسمبلی بی کرشنا موہن ریڈی اور رکن اسمبلی عالم پور ڈاکٹر ابراہم اس دورہ میں شامل تھے۔ اس موقع پر سمیتا سبھروال نے کہا کہ ریاست میں زیر التواء آبپاشی پراجکٹس اور ذخائر آب کے تعمیری کاموں کا جائزہ لینے کیلئے وہ مختلف اضلاع کا دورہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چاہتے ہیں کہ ذخائر آب کی تعمیر کا کام مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ سمیتا سبھروال نے عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ تعمیری کاموں میں سست روی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کاموں کے معیار پر بھی اپنی ناراضگی جتائی۔ انہوں نے کہا کہ محبوب نگر ضلع کے تمام ذخائر آب مقررہ وقت پر مکمل کئے جائیں۔ ذخائر آب کی تعمیر کا مقصد آبپاشی اور پینے کے پانی کی ضرورتوں کی تکمیل ہے۔ ریاستی وزیر سرینواس گوڑ نے کہا کہ زیر التواء کاموں کی کسی تاخیر کے بغیر تکمیل پر توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 45 دنوں میں پراجکٹ مکمل کرتے ہوئے ضلع کی آبی ضرورتوں کی تکمیل کی جانی چاہئے ۔ ر