ذہنی طورسے خود کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت : کوہلی

   

ممبئی۔ ایک ماہ کے وقفے کے بعد ہندوستانی ٹیم میں واپسی کرنے والے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ کرکٹ کے بائیو ببل دور میں ذہنی طور پر خودکی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے ۔کوہلی ورلڈ کپ کے بعد آرام کرنے کافیصلہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے اپنی بیٹنگ تکنیک اور کھیل سے متعلق دیگر پہلوؤں پرکافی کام کیا۔کوہلی نے کہا ہے کہ یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ خودکو ذہنی طور پر تازہ رکھنااہم ہے ۔