حیدرآباد۔/16 اپریل، ( سیاست نیوز) میاں پور علاقہ میں ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی نے سینکڑوں افراد کو دھوکہ دے کر اپنا دفتر بند کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مائتری پراجکٹس رئیل اسٹیٹ کمپنی کے نام سے شیخ جانی باشاہ نے یہ کمپنی قائم کی تھی اور 50 کروڑ مالیتی رائل پیراڈائیز وینچر کے نام سے سرمایہ کاری حاصل کی۔ دھوکہ دہی کا شکار ہونے کے بعد متاثرین نے آج مائتری پراجکٹس رئیل اسٹیٹ کمپنی کے دفتر پر احتجاج کیا اور میاں پور پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔ب