رائے درگم حقہ پارلر سے چار افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد کے علاقہ رائے درگم میں چلائے جارہے حقہ پارلر پر پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ تاہم اصل سرغنہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق رائے درگم حدود کے منی کنڈہ علاقہ لکشمی نگر میں اسٹروکس کیف میں حقہ سنٹر چلایا جارہا تھا ۔ خفیہ اطلاع پر پولیس کی ایک ٹیم نے منی کنڈہ کے اس حقہ سنٹر پر دھاوا کیا اور انیل کمار ، راجو ، سندیپ اور سائی کمار کو حراست میں لے لیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے 4 افراد حقہ سنٹر میں کام کرنے والے ہیں جب کہ حقہ سنٹر کا مالک سمن فرار ہوگیا ۔ پولیس نے حقہ سنٹر سے مختلف اشیاء کو ضبط کرلیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔۔ ع