رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کیلئے جی ایچ ایم سی کی خصوصی مہم

   

حیدرآباد۔/13 مارچ، ( این ایس ایس ) جی ایچ ایم سی کمشنر ایم دانا کشور نے آج کہا ہے کہ شہر میں رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کیلئے ووٹرس میں شعور بیداری کے مقصد سے خصوصی گاڑیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ دانا کشور نے دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں ان گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ انہوں نے مختصر خطاب کے دورن کہا کہ جسمانی طور پر معذور افراد بھی ان گاڑیوں تک باآسانی پہنچ کر اپنے سوالوں کا جواب حاصل کرسکتے ہیں۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے گاڑیوں کا شخصی طور پر معائنہ کیا اور کہا کہ وہ وی وی پیاٹ مشینس کی کارکردگی کا مشاہدہ بھی کرچکے ہیں۔ رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کی کوشش کی جارہی ہے۔