راجستھان اسمبلی میں گجر تحفظات بل منظور

   

جئے پور۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام)راجستھان اسمبلی میں آج ایک بل منظور کرلیا جس کے تحت سرکاری نوکریوں اور تعلیمی اداروں میں گجروں اور دیگر چار طبقات کو جو تحفظات کیلئے احتجاج کررہے ہیں، 5% تحفظات دیئے جائیں گے۔ کانگریس حکومت نے یہ مسودۂ قانون ریاستی اسمبلی میں گجر قائد کروڑی سنگھ بھینسلا کے مطالبہ پر پیش کیا تھا۔ ان کے حامیوں نے دہلی ۔ ممبئی ریلوے پٹریوں پر ضلع سوائی مادھو پور میں جمعہ کے دن دھرنا دیا اور ٹرینوں کی آمدورفت بند کردی۔