کوٹہ(راجستھان): ایک 50 سالہ شخص نے جائیداد حاصل کرنے کیلئے اپنی ِضعیف ماں کے عریاں تصاویر کے ذریعہ بلیک کیا۔ یہ انتہائی شرمناک واقعہ ریاست راجستھان کے کوٹہ ضلع میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم گرفتارکرلیاگیاہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق 50 سالہ ملزم دیپک نے جائیداد کے دستاویزات حاصل کرنے کیلئے اپنی ہی ماں کے عریاں تصاویر لے کر انہیں اپنے رشتہ داروں کو واٹس ایپ پر بھیج دیا۔ داباداری پولیس اسٹیشن کے انچارج تارا چند نے بتایا کہ دیپک کے والد کا 20دن قبل ہی دیہانت ہوا۔ اس کے بعد ہمارے پولیس اسٹیشن حدود میں واقع شیو پوری علاقہ میں ان کا ایک مکان ہے۔ اسی مکان کے دستاویزات حاصل کرنے کیلئے دیپک نے اپنی کی عریاں تصاویر کے ذریعہ بلیک میل کرنے لگا۔
— syed Mohammed (@SyedMohammed71) May 19, 2020
دیپک کی ماں و متاثرہ خاتون جن کی عمر 75 سال بتائی جاتی ہے۔ 13 مئی کو انہوں نے پولیس سے اپنی شکایت میں کہا کہ میں اپنے آنجہانی شوہرکیلئے ہون کروارہی تھی۔ اسی دوران اچانک دیپک آیا اور ایک اسپرے کی شکل میں کچھ مادہ مجھ پر ڈال دیاجس کی وجہ سے مجھے خارش ہونے لگی میں فورا نہانے کیلئے حما م چلی گئی۔ اسی دوران اس نے میرے عریاں تصاویر فون میں فلمبند کرلئے۔ بعد ازاں اس نے ان تصاویر کو رشتہ داروں کے واٹس گروپ میں پوسٹ کردئے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اس بات کا اس وقت علم ہوا جب ان کے رشتہ داروں نے انہیں اس بارے میں مطلع کیا۔پولیس کے مطابق ملزم دیپک نے مذکورہ مکان حاصل کرنے کیلئے یہ اقدام کیا تاکہ ان تصاویر سے سے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرسکے۔ پولیس نے دیپک کو گرفتا ر کر کے اس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 509A,509Bاور آئی ٹی ایکٹ کے سیکشن 67 کے تحت مقدمات درج کرلیا۔