راجستھان حکومت نے ساور کر کو نصابی کتابوں سے خارج کیا۔

,

   

نئی دہلی: آر ایس ایس نے اپنے دور اقتدارمیں اپنے نظریہ کے تحت محکمہ تعلیم میں جو تبدیلی کی ہے اس پر کانگریس حکومت نے قینچی چلانا شروع کردی ہے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی کی ہدایت پر ان شخصیات کو نصابی کتابوں سے خارج کیا جارہا ہے جن کا ملک کی آزادی میں کوئی کردار نہیں تھا۔ راجستھان کی گہلوت حکومت نے آر ایس ایس کے ہیرو ساورکر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان کا نام نصابی کتابوں سے حذف کرنے کا حکم دیا ہے۔

راجستھان کے وزیر تعلیم گووند سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ساورکر جیسے لوگ جن کا ملک کی آزادی تحریک میں کوئی کردار نہیں ہے ان کے متعلق کتابوں میں کیا نہیں کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ان حکومت برسراقتدار پر آنے کے بعد اس طرح کا معاملات کو ہٹانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔