راجستھان میں اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ ہائی کمان کرے گا

   

Ferty9 Clinic

جے پور: راجستھان اسمبلی کے عام انتخابات کے بعد منگل کو یہاں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ پارٹی ہائی کمان پر چھوڑ دیا گیا۔ ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں نو منتخب کانگریس ایم ایل ایز کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں سبکدوش ہونے والے وزیر اعلی اشوک گہلوت، کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسارا سمیت متعدد ایم ایل ایز نے شرکت کی۔ اس دوران کانگریس کے ریاستی انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا اور پارٹی کے مبصر مکل واسنک، بھوپیندر سنگھ ہڈا اور مدھوسودن مستری بھی موجود تھے ۔ میٹنگ میں متفقہ طور پر قائد حزب اختلاف کا فیصلہ پارٹی ہائی کمان پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں کانگریس کی شکست پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران مبصرین سے اراکین اسمبلی سے بات کرکے فیڈ بیک بھی لیا گیا۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹرگہلوت نے کہا کہ یہ ہمیشہ سے روایت رہی ہے اور اسی کے مطابق میٹنگ میں ایک قرارداد پاس کرکے اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ ہائی کمان پر چھوڑ دیا گیا۔