راجستھان میں خوفناک سڑک حادثہ ، 5بھائیوں کی موت

   

بھرت پور: راجستھان کے ضلع بھرت پور کے پہاڑی تھانہ علاقے میں برکھیڑا کے قریب ایک کار اور بولیرو کے درمیان ٹکرمیں پانچ بھائیوں کی موت ہو گئی۔موصولہ اطلاع کے مطابق یہ لوگ شادی کے موقع پر خریدی گئی نئی کار میں واپس اپنے گاؤں کھنڈیولہ جا رہے تھے کہ تقریباً گیارہ بجے ان کی کار بولیرو سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ پانچوں بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ بولیرو میں سوار سات افراد زخمی بھی ہوئے ۔مرنے والوں کی شناخت وسیم (18)، عاشق (17)، ارباز (22)، پرویز (16) اور عالم (19) کے طور پر ہوئی ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے ۔