کوٹا: کانگریس لیڈرراہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج تیسرے دن راجستھان کے کوٹہ ضلع کے درا علاقے سے صبح تقریباً 6 بجے شروع ہوئی۔بھارت جوڑو یاترا درا کے علاقے ہیریاکھیڈی میں رات کے قیام کے بعد درا ریلوے اسٹیشن کے باہر سے دوبارہ شروع ہوئی۔ راہول گاندھی کے ساتھ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ دوٹاسرا، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ اور دیگر کئی رہنما بھی چل رہے ہیں جبکہ کانگریس کی جانب سے کل ہی راجستھان کا انچارج مقرر کئے گئے کانگریس کی نیشنل ورکنگ کمیٹی کے رکن اور پنجاب میں سابق چنی حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ رہے سکھوندر سنگھ رندھاوا بھی آجراہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گے ۔یاترا کے درا سے روانہ ہونے کے بعد منڈانہ کی طرف بڑھتے وقت جھالاواڑ سے کوٹا کی طرف جارہی ایک ایمبولینس کو اسے بھارت جوڑو یاترا میں شامل مسافروں نے فوری طور پر نکالنے کے لیے راستہ دیا تھا۔ راستے میں، جگہ جگہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا بھرپور طریقے سے استقبال کرنے کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے اور راہول گاندھی ہاتھ جوڑ کر ، ہاتھ ہلا کرلوگوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسلسل چلتے رہے ۔ جیسلمیر کے منگنیار لوک فنکاروں نے ان کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی، جنہوں نے قافلے میں چلتے ہوئے اپنے موسیقی کے آلات اور گانے گاتے ہوئے اپنے لوک فن کا مظاہرہ کیا۔