راجستھان میں سڑک حادثہ مدھیہ پردیش کے 9 افراد ہلاک

   

مندسور۔11 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کے بھیلواڑہ علاقہ میں سڑک حادثہ میں جن 9 افراد کی موت ہوئی ہے ، وہ مدھیہ پردیش کے ضلع مندسور کے گاؤں سندھارا کے رہنے والے ہیں ، ان کی لاش لانے کے لئے انتظامیہ کی ٹیم کو بھی راجستھان بھیجا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مندسور کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ مسلسل بھیلواڑہ انتظامیہ کے رابطے میں ہے ۔ بھیلواڑہ علاقے میں کل رات بس اور جیپ کی ٹکر میں جیپ سوار نو افراد کی موت ہو گئی اور کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں پاس ہی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ سبھی ہلاک شدگان ضلع مندسورکے بھان پورہ تحصیل کے سندھارا گاؤں کے رہائشی ہیں۔اس دوران وزیراعلی کمل ناتھ نے ہلاک شدگان کوخراج عقیدت پیش کیا۔