جے پور:راجستھان کے کوٹا ضلع کے پپلڈا اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ایم ایل اے رام نارائن مینا نے منگل کو اپنی ہی حکومت کے وزراء پر بدعنوانی کا الزام لگایا اور کہا کہ ان میں سے کچھ وزراء بدعنوانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ یہ وزیر اعلیٰ کی کمزوری ہے یا مجبوری کہ وہ ایسے وزراء کو ہٹا نہیں پا رہے۔ مینا نے کسی وزیر کا نام نہیں لیا۔مینا نے پارٹی کے ‘ون ٹو ون ڈائیلاگ’ کے بعد یہاں نامہ نگاروں سے کہا، ”یہ سچ ہے کہ کچھ وزیر بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ اب یہ وزیر اعلیٰ کی کمزوری یا مجبوری ہے کہ وہ ایسے وزراء کو ہٹانے کے قابل نہیں، لیکن یہ ہمارے لیے ‘مائنس پوائنٹ’ ہے۔ باقی کانگریس مضبوط ہے۔ رائے دہندگان کانگریس چاہتے ہیں، کمزوری دور ہوئی تو کانگریس اقتدار میں آسکتی ہے۔