راجستھان میں 10 ، 12 ویں کے سوا دیگر تمام جماعتوں کے طلبہ کو پروموشن

   

جئے پور10اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے 10 ویں اور 12 ویں جماعت کو چھوڑکر سبھی جماعتوں کو طلبا کو اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کی ہدایت دی ہیں۔مسٹر گہلوت نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا۔ انہوں نے سبھی اسکول منتظمین کو فیس نہ ملنے پر کسی طالب علم کا نام نہ کاٹے جانے کی بھی ہدایت دی۔