راجستھان میں 44 پاکستانی تارکین وطن کو ہندوستانی شہریت

   

جئے پور ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت راجستھان نے خصوصی مہم کے تحت اس سال جنوری سے ریاست میں رہنے والے 44 پاکستانی تارکین وطن کو ہندوستانی شہریت عطا کردی ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) راجیو سروپ نے کہا کہ یہ ہندوستانی شہریت 44 پاکستانی تارکین وطن کو دی گئی ہے۔ یہ تارکین وطن ملک میں کافی عرصہ سے مقیم ہیں۔ ادئے پور کے 15 تارکین وطن کے منجملہ پالی میں رہنے والے 11 ، جیلور میں 6 اور برمر میں رہنے والے 12 شہریوں کو ہندوستانی شہریت دی گئی۔ ان کا کیس دستاویزات کی کمی کے باعث کئی مدت سے زیرالتواء تھا۔