راجستھان: نیکوٹین، تمباکو، پان و دیگر مضر صحت پر مکمل پابندی، وزیر صحت کا بیان

,

   

جے پور: راجستھان میں گاندھی جینتی کے موقع وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے اعلان کیا کہ پان مسالہ، پان، نیکوٹین، تمباکو او ردیگر مضر صحت اشیاء پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ اب ان اشیاء کی تیاری، اس کی بیچنا او رخریدنا اور اس کی تشہیر پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے بتایا کہ تمباکو او رپان اور دیگر مضر صحت اشیاء پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ پابندی فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کی گئی ہے۔یہ ان نوجوانوں کو بچانے کے لئے اہم اقدام ہے جو ان اشیاء کی عادت میں ملوث ہیں۔ ان کی صحت کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے۔ راجستھان تمباکو وغیرہ پر پابندی عائد کرنے والا تیسری ریاست بن گئی ہے۔ اس سے قبل مہاراشٹرا اور بہار میں یہ پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں۔“ ڈاکٹر شرما نے کہا کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت انتباہ دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے ای۔ سگریٹ اور حقہ بار پر بھی پابندی عائد کردیا ہے۔