ابوظہبی۔ ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے راجستھان رائلس کے خلاف ابوظہبی میں منگل کو ہونے والے میچ کے لئے کہا کہ ان کی ٹیم اگلے میچ میں بھی کامیابی کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔آئی پی ایل کے سب سے کامیاب کپتان روہت شرما نے کہاکہ ہم اپنے بولروں پر اعتماد کرتے ہیں اور اہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی وہ اسی طرح اچھی کارکردگی پیش کریں گے ۔ کھلاڑیوں نے جس طرح سے گزشتہ کچھ میچوں میں اسکور بورڈ پررفتار بنانے کی کوشش ہے امید ہے کہ آئندہ بھی وہ اسے جاری رکھیں گے ۔ ہم مڈل آرڈر کی لائن اپ میچ کے دوران صورتحال کے حساب سے طے کرتے ہیں۔خیال رہے کہ پانچ میچوں میں سے تین میں کامیابی اور دو میں شکست کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں ممبئی کی ٹیم پہلے نمبر پرہے جبکہ چار میچوں میں دوفتوحات اوردو شکست کے ساتھ راجستھان کی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے ۔روہت نے کہاکہ ٹیم میں تین جارحانہ بیٹسمینوں کاہونا اچھا ہے ۔ میں بولروں پر اپنا منصوبہ تھوپتا نہیں ہوں۔ میں ان سے ان کے منصوبوں کو سمجھتا ہوں اور اس کے حساب سے فیلڈنگ لگاتا ہوں۔ منصوبہ کے مطابق بولروں کا کارکردگی پیش کرنا اچھا ہے ۔ذہن نشیں رہے ممبئی نے اتوارکو شارجہ میں ہوئے میچ میں سن رائزرس حیدرآبادکو شکست دی تھی جبکہ راجستھان کو اپنے گزشتہ میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔