جے پور: راجستھان اسمبلی کے اسپیکر واسودیو دیونانی نے جمعہ کو سابق اسمبلی اسپیکر لکشمن سنگھ مہاراول کو ان کی یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت نذر کئے ۔ دیونانی نے یہاں ودھان سبھا کی عمارت میں مسٹر مہاراول کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ق حزب اختلاف کے لیڈر تکارام جولی، پارلیمانی امور کے وزیر جوگارام پٹیل، حکومت کے چیف وہپ جوگیشور گرگ، اپوزیشن کے چیف وہپ رفیق خان، سابق ایم ایل اے نورنگ سنگھ، اسمبلی کے پرنسپل سکریٹری بھارت بھوشن شرما، معاون خصوصی کے کے شرما، سینئر ڈپٹی سکریٹری پرشوتم شرما، اسمبلی آفیسر کونسل کے چیئرمین لوکیش جین نے بھی گلہائے عقیدت نذر کئے۔ اس موقع پر مسٹر مہاراول کے اہل خانہ کے ساتھ قانون ساز اسمبلی کے افسران اور ملازمین نے بھی مسٹر مہاراول کی تصویر پر گلہائے عیقدت نذر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح رہے کہ مہاراول 18 جولائی 1977 سے 20 جون 1979 تک قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر رہے ۔