راجناتھ کی ممتا بنرجی سے بات چیت

   

نئی دہلی ، 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کو ٹیلی فون کیا اور ریاست میں صدر بی جے پی امیت شاہ کی ریلی میں حصہ لینے والے لوگوں کے خلاف تشدد کی رپورٹس پر گہری تشویش ظاہر کی۔ راجناتھ نے خاطیوں کے خلاف کارروائی کیلئے کہا۔ ضلع مشرقی مدناپور میں ریلی میں جہاں بی جے پی والوں پر تشدد کا الزام ہے وہیں ترنمول کانگریس نے پارٹی آفس پر حملہ کا دعویٰ کیا ہے۔