راجیشور راؤ پمپ ہاؤز کے کاموں میں سرعت کیلئے مشاورت

   

مٹ پلی ۔ /30 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ نے چیف منسٹر کے سی آر کی ایماء پر /10 اگست تک کالیشورم کا پانی راجیشور راؤ پیٹ پمپ ہاوز تک رسائی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ انجنیئرس وینکٹا راما راؤ (ای این سی )سریکانت (ایس ای) رورس پمپ ہاؤز انچارج سدھاکر ریڈی سے اپنی رہائش گاہ (ٹی آر ایس پارٹی آفس) میں مشاورت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ تعمیر و مرمتی امور میں سرعت پیدا کریں اور زیرتکمیل امور کو جنگی خطوط پر مکمل کریں اور کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کے احکامات کے مطابق /5 اگست تا /10 اگست تک کالیشورم کا پانی راجیشور راؤ پیٹ پمپ ہاؤز پہونچ سکے گا ۔