نئی دہلی :کانگریس نے بہار کے ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ کو ہٹا کر ایم ایل اے راجیش کمار کو نیا ریاستی صدر مقرر کیا ہے ۔یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے مسٹر کمار کی تقرری کو منظوری دے دی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ فوری اثر سے اپنا کام شروع کریں۔