نئی دہلی: راجیہ سبھا میں جمعہ کو کارگل جنگ میں شہید ہونے والے جانبازوں کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ایوان کے اسپیکر جگدیپ دھنکھڑ نے کارروائی کے آغاز میں ارکان سے کارگل جنگ کا تذکرہ کیا اور کہا کہ شکر گزار قوم کارگل وجے دیوس کی 25ویں سالگرہ منا رہی ہے اور ہندوستانی مسلح افواج کی بے مثال جرات اور بہادری کو یاد کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر یہ ایوان مسلح افواج کے عزم اور لگن کو سلام پیش کرتا ہے ۔ فوجیوں نے کارگل کے خراب موسم اور دشوار گزار خطوں کے باوجود دشمن پر شاندار فتح حاصل کرنے میں غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایوان ان بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے کارگل جنگ کے دوران ملک کے دفاع اور ملک کی علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔اس کے بعد ایوان نے کھڑے ہو کر جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے بہادر سپاہیوں کے احترام میں خاموشی اختیار کی۔