راجیہ سبھا کی 55 نشستوں کیلئے 26 مارچ کو انتخابات

   

نئی دہلی۔ 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن کے اعلان کے بموجب اپریل میں جن 55 راجیہ سبھا نشستوں کیلئے امیدواروں کا انتخاب ہونا ہے، اس کے لئے 26 مارچ کو الیکشن کروایا جارہا ہے۔ 17 ریاستوں کی 55 نشستوں میں 51 نشستیں ایسی ہیں، جن پر امیدواروں کے انتخاب ہونے ہیں، جبکہ 4 ایسی نشستیں بھی ہیں، جن پر موجود امیدواروں کی میعاد اپریل میں مکمل ہونے والی تھی تاہم انہوں نے اس سے پہلے ہی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انتخابات کے لئے نامزدگی کی آخری تاریخ 13 مارچ مقرر کی گئی ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی 26 مارچ کو شام میں ہوگی۔