راجیہ کے سابق رکن محمد ادیب نے گروگرام نماز جمعہ معاملے میں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں ایک عرضی گروگرام نماز معاملے دائر کی گئی ہے، جس میں ہریانہ کے افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ عرضی راجیہ سبھا کے سابق رکن محمد ادیب نے دائر کی ہے۔راجیہ سبھا کے سابق رکن محمد ادیب نے درخواست میں کہا ہے کہ گروگرام میں نماز جمعہ کے دوران شرپسند عناصر کے ذریعہ نماز کے وقت رخنہ ڈالنے کے واقعات کو روکنے میں پولیس ناکام رہی ہے۔ درخواست میں ریاست ہریانہ کے چیف سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سنجیو کوشل آئی اے ایس اور پی کے اگروال آئی پی ایس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔درخواست میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ ہریانہ پولیس فورس سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ درخواست میں اس بنیاد پر توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ کے حکام سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔