راج بھون کی خاتون ملازمین میں گورنر نے ساڑیاں تقسیم کیں

   

حیدرآباد۔/3 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے راج بھون میں خاتون ملازمین میں بتکماں تقاریب کے تحت ساڑیاں تقسیم کیں۔ گورنر نے شخصی طور پر تمام خاتون ملازمین سے ملاقات کی اور شخصی سرمایہ کے ذریعہ ساڑیوں کی تقسیم عمل میں لائی۔ وہ گزشتہ دو برسوں سے بتکماں کے موقع پر ساڑیاں تقسیم کررہی ہیں۔ گورنر نے کہا کہ بتکماں تہوار کے موقع پر استعمال کئے جانے والے روایتی پھول تالابوں کی صفائی میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹول کے ذریعہ ماحولیاتی تحفظ کا شعور بیدار کیا جاتا ہے۔ انہیں امید ہے کہ بتکماں تقاریب کورونا سے پاک رہیں گی۔ پہلی لیڈی گورنر ذمہ داری سنبھالنے کے بعد گورنر نے راج بھون میں بتکماں تقاریب کا آغاز کیا جس میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی خواتین کو مدعو کیا جاتا ہے۔ر