ایٹا نگر: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو کنیکٹیویٹی رابطے کو فروغ دینے کے منصوبے کے تحت 28 بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا جس میں اروناچل پردیش میں اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سیوم برج شامل ہیں۔راج ناتھ سنگھ نے آج اروناچل پردیش میں سیوم ندی پر 100 میٹر طویل اسٹیل آرچ پل اور 27 دیگر انفراسٹرکچر کا افتتاح اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما کھانڈو، اروناچل ایسٹ کے رکن پارلیمنٹ تاپیر گاؤ، جنرل آفیسر پروجیکٹس کی موجودگی میں پل سائٹ سے ریموٹ بٹن دبا کر کیا۔ اس موقع پر انڈین فوج کی مشرقی کمان کے کمانڈنگ ان چیف (جی او سی۔ان۔سی) لیفٹیننٹ جنرل آر پی کلیتا، جی او سی 3 کور لیفٹیننٹ جنرل آر سی تیواری اور دیگر معززین موجود تھے ۔
ہم جنگ نہیں چاہتے ، مسلط کی گئی تو پیچھے نہیں ہٹتے :راجناتھ
ایٹا نگر : وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ کہا کہ ہندوستان وسودھیوا کٹمبکم (دنیا ایک خاندان ہے ) کے فلسفے پر عمل کرتا ہے اور کبھی بھی جنگ کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا اور پڑوسیوں کے ساتھ ہمیشہ خوشگوار تعلقات رکھنا چاہتا ہے لیکن اگر اشتعال دلایا گیا تو ملک کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔اروناچل پردیش کے سیانگ ضلع سے بارڈر روڈ آرگنائزیشن ( بی آر او ) کے ذریعہ تعمیر کردہ اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سیوم پل اور 27 دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جو کبھی جنگ کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا اور ہمیشہ اپنے پڑوسیوں کا احترام کرتا ہے اور اس کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے ۔ ہمارا یہ فلسفہ بھگوان رام اور بھگوان بدھ کی تعلیمات سے ہمیں وراثت میں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کسی بھی قسم کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔ سنگھ نے کہا کہ ‘دنیا آج بہت سے تنازعات کا مشاہدہ کر رہی ہے ۔ ہندوستان ہمیشہ جنگ کے خلاف رہا ہے ۔ یہ ہماری پالیسی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں یہ کہہ کر اس عزم کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرائی کہ ‘یہ جنگ کا دور نہیں ہے ‘۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم جنگ پر یقین نہیں رکھتے لیکن اگر یہ ہم پر مسلط کی گئی تو ہم لڑیں گے ، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ قوم تمام خطرات سے محفوظ رہے ، ہماری مسلح افواج تیار ہے اور ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ بی آر او ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہا ہے۔
بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے ذریعے 724.3 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے 28 بنیادی ڈھانچے کے منصوبے سات سرحدی ریاستوں اور اروناچل پردیش، سکم، جموں و کشمیر، لداخ، راجستھان، پنجاب اور اتراکھنڈ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اس طرح کے تمام پروجیکٹوں کا ایک ساتھ افتتاح کرنا سرحدی علاقوں کی ترقی کے لیے بی آر او اور حکومت ہند کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے ۔سرحدی علاقوں کو ملانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پل کے کھلنے سے ہندوستان چین سرحد پر سیکورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور بھاری توپ خانے کی نقل و حمل میں سہولت ہوگی۔اروناچل کے وزیر اعلیٰ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھانڈو کی قیادت میں اس شمال مشرقی ریاست نے پچھلے کچھ سالوں کے دوران تمام شعبوں میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے ، چاہے وہ صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ یا سیاحت ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج سیوم پل کا افتتاح اس علاقے اور پورے اروناچل پردیش کی ترقی کی رفتار کو ایک نئی تحریک دے گا۔