“راج نواس میں کم دہلی کی سڑکوں پر زیادہ نظر آؤں گا” حلف لینے کے بعد بولے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ

   

نئی دہلی: ونے کمار سکسینہ نے جمعرات کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔ 23 مئی کو کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن کے چیئرمین سکسینہ کو انیل بیجل کے گزشتہ ہفتے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد دہلی کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ حلف لینے کے بعد ایل جی نے کہا کہ وہ دہلی حکومت کے ساتھ مل کر غریبوں کے لیے کام کریں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دہلی میں آلودگی سب سے بڑا مسئلہ ہے، ہم اس پر کام کریں گے۔ونے سکسینہ نے کہا کہ میں دہلی کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر نہیں بلکہ مقامی سرپرست کے طور پر کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں راج نواس میں کم اور دہلی کی سڑکوں پر زیادہ نظر آؤں گا۔