حیدرآباد /21 جولائی ( سیاست نیوز ) کتور پولیس نے راج کپل ساہو کے قتل کیس میں ملوث 4 افراد بشمول کم عمر لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس شمس آباد زون مسٹر نارائن ریڈی نے بتایا کہ راج کپل ساہو کے قتل میں راہول سنگھ ملوث اور اس کے سباتھی کے علاوہ دو کم عمر لڑکوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ کم عمر لڑکوں کو جوینائل ہوم منتقل کردیا گیا ہے ۔ راہول سنگھ نے منصوبہ بند طریقہ سے راج کپل ساہو کو 18 جولائی کے دن طلب کرتے ہوئے اس کا قتل کیا ۔ مئے نوشی کے بعد شراب کی بوتل سے حملہ کیا گیا اور پھر وزنی پتھر ڈال کر اس کا قتل کردیا گیا ۔ راہول سنگھ نے راج کپل ساہو سے دشمنی پیدا کی تھی ۔ راج کپل ساہو ایک لڑکی سے کافی قریب ہوگیا تھا اور راہول سنگھ کو یہ بات پسند نہیں تھی ۔ اس لڑکی سے راہول سنگھ محبت کرتا تھا ۔ جس نے منصوبہ بند طریقہ سے راج کپل ساہو کا قتل کردیا ۔ ع