راج گڑھ میں سنگباری ، پولیس آفیسر اور 5 کانسٹبلس زخمی

   

راج گڑھ ۔ 30 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ کے پدھانہ ٹاؤن میں ایک پولیس آفیسر اور پانچ کانسٹبلس اس وقت ز خمی ہوگئے جب ان کی وہیکل پر شدید سنگباری کی گئی ۔ یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا ۔ جب ایک تنگ سڑک پر ایک دوسرے کو راستہ فراہم کرنے کے مسئلہ پر دو افراد میں بحث و تکرار ہوگئی ۔ دونوں کے حامی وہاں جمع ہوگئے جنہیں منتشر کرنے کے لئے جب پولیس وہاں پہ نچی تو اس پر سنگباری کی گئی ۔ سارنگ پور پولیس اسٹیشن کے انچارج رویند چاوریا نے بتایا کہ سنگباری میں سب ڈیویژنل آفیسر اور پانچ کانسٹبلس زخمی ہوگئے۔