راحت اندوری کا انتقال بڑا نہیں مکمل نقصان : گلزار

,

   

٭ نغمہ نگار گلزار نے نامور بے باک شاعر راحت اندوری کے انتقال پر گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے بڑا نہیں بلکہ مکمل نقصان ہوا ہے۔ ان کے انتقال سے اردو مشاعروں میں ایک ایسا خلاء پیدا ہوگیا ہے جو کبھی پُر نہیں ہوسکتا۔ راحت اندوری کا 70 سال کی عمر میں کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا ۔راحت اندوری کے انتقال کو اردو دنیا اور اردو حلقوں کا عظیم نقصان قرار دیا جارہا ہے۔