راشد خان کپتانی سے برطرف، اصغر پھر کپتان

   

کابل۔12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان نے ایک بارپھراپنی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوتبدیل کردیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنرراشد خان کوکپتانی سے ہٹاتے ہوئے اصغرافغان کوکپتان مقررکردیا ہے۔ اصغرافغان تینوں فارمیٹ میں افغانستان کی کپتانی کریں گے۔ واضح رہیکہ اصغرافغان کو 2019 ورلڈکپ سے قبل کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ان کی جگہ گلبدین نائب کو کپتانی سونپی گئی تھی، لیکن ورلڈ کپ میں افغانستان کی کارکردگی بے حد خراب رہی اوروہ ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں رہی، جس کے بعد افغانستان بورڈ نے راشد خان کو کپتانی سونپ دی۔ راشد خان کی کپتانی میں افغانستان کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کی۔ اس نے ویسٹ انڈیزکو ٹی 20 سیریزمیں 1۔ 2 سے شکست دی لیکن اب ایک بارپھرافغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا کپتان بدل دیا ہے اوراصغرافغان کویہ ذمہ داری سونپ دی ہے۔ واضح رہیکہ افغانستان کرکٹ بورڈ میں سیاست کی وجہ سے مسلسل کپتانی میں تبدیلی ہورہی ہے۔ جب ورلڈ کپ سے پہلے گلبدین نائب کوکپتانی سونپی گئی تھی توٹیم کے کھلاڑی خوش نہیں تھے۔ اس دوران ورلڈ کپ کے دوران محمد شہزاد کوٹیم سے باہرکردیا گیا تھا، جس کی وجہ ان کی خراب فٹنس بتائی گئی تھی لیکن انہوں نے خود کوفٹ بتایا تھا۔ اب ایک بار پھر افغانستان کا کپتان تبدیل کردیا گیا ہے۔ اصغرافغان کو ورلڈ کپ سے قبل کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اب انہیں دوبارہ کپتان بنایا گیا ہے۔ اصغرافغان، افغانستان کے بے حد تجربہ کارکرکٹرہیں۔ انہوں نے 111 ونڈے اور66 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے 4 ٹسٹ میچ بھی کھیلے ہیں۔ اصغرافغان نے ونڈے میں ایک سنچری اور12 نصف سنچریاں لگائی ہیں۔ ٹی 20 میں ان کے نام تین نصف سنچریاں درج ہیں۔ وہیں ٹسٹ میں بھی انہوں نے تین نصف سنچریاں بنائی ہیں۔