رافیل فیصلے پر کھلی عدالت میں نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں

   

پیرس ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی سپریم کورٹ نے آج اس کے ڈسمبر کے فیصلہ پر نظرثانی کیلئے داخل کردہ درخواستوں کی بیک وقت سماعت کرنے سے اتفاق کرلیا ہے تاکہ تمام کی بیک وقت یکسوئی کی جاسکے۔ ان درخواستوں میں ہندوستان اور فرانس کے درمیان رافیل لڑاکا طیاروں کے سودے کے بارے میں فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ ان کی سماعت چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کی زیرقیادت بنچ جو جسٹس ایس کے کول اور جسٹس کے ایم جوزف پر مشتمل ہے، اپنے چیمبر میں سماعت کرے گی جبکہ ہندوستان کے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا اور ارون شوری نے قانون داں پرشانت بھوشن کے ساتھ نظرثانی کی درخواستوں کی عدالت کے کھلے اجلاس میں سماعت کی گذارش کی۔