نئی دہلی: سپریم کورٹ نے رافیل معاملے کی دوبارہ تحقیقات کی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ درخواست میں اس رپورٹ کی بنیاد پر دوبارہ تحقیقات کی مانگ کی گئی تھی جس میں فرانس کے کچھ نیوز پورٹلز پر ڈسالٹ ایوی ایشن کی جانب سے ہندوستانی دلالوں کو اس معاملے میں رشوت دینے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔دراصل سینئر ایڈوکیٹ ایم ایل شرما کی طرف سے ایک مفاد عامہ کی عرضی میں فرانس کی نیوز ویب سائٹ پر شائع ہونے والی کچھ رپورٹوں کی بنیاد پر رافیل معاملے کی دوبارہ تحقیقات کی مانگ کی گئی تھی۔ نیوز پورٹل میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ڈسالٹ ایوی ایشن نے رافیل سودے میں ہندوستانی بچولئے کو کو بھاری رقم دی تھی۔